Why the PM amended the NAB ordinance?

Why the PM amended the NAB ordinance?

اسلام آباد قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے دعوں اور وعدوں پر یوٹرن لیا اور جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے ہیں، آج اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی گئی، نیب صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب کرے گی، نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کرنے پر کہا گیا یہ این آر او مانگتے ہیں، حکومت کی گھبراہٹ نظر آرہی ہے، پیپلزپارٹی ڈکٹیٹروں اور ان کے کٹھ پتلیوں سے لڑی ہے اور لڑ رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کیسزعدالتوں میں اپنا مقدر دیکھ رہے ہیں اور اب وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی چاہتے ہیں، اس لیے ہمارے خلاف مزاحمت ہو رہی ہے، خان صاحب کو مزاحمت نہیں ملامت ہورہی ہے، جب آصف علی زرداری نے نیب کے حوالے سے کہا کہ بلیک میلنگ ہو رہی ہے، تو حکومت نے ٹانٹ کیا، اب اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے آرڈیننس لایا گیا، جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *