Video by Rabbi Pirzada reciting the Koran viral

گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کی’تلاوتِ قرآن پاک ‘ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں اور ساتھ ہی قرآن پاک کا ترجمہ بھی کر رہی ہیں۔
رابی پیرزادہ قرآن پاک کا اُردو میں ترجمہ کرنے کے بعد اپنے قاری سے اُس کا مفہوم بھی سمجھ رہی ہیں، رابی پیرزادہ نے اِس ویڈیو کا ایک طویل کیپشن لکھا، اُنہوں نے لکھا کہ ’میں بہت دِن سے لائیو قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہوں۔‘

رابی پیرزادہ نے اپنے نئے سال کے عہد کے بارے میں لکھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ میں اِس نئے سال میں دینِ اسلام کی تعلیمات سیکھوں اور انہیں دوسروں تک پھیلاؤں۔‘

آپ سب بھی اپنا کچھ وقت اللّہ کو دے کر دیکھیں

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ سب بھی اپنا کچھ وقت اللّہ کو دے کر دیکھیں کیا پتا آپ کی زندگی بھی بدل جائے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’عیسائیت کے بعد اسلام دُنیا کا وہ دوسرا مذہب ہے جس کے دُنیا میں سب سے زیادہ ماننے والے ہیں لیکن افسوس ہم مسلمانوں میں بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے قرآن پاک کے اصل معنی کا مطالعہ نہیں کیا ہوا ۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے قرآن پاک کو پڑھنا اور سمجھنا شروع کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب بھی اِس راہِ نیک میں میرا ساتھ دیں، اللّہ ہم سب کو ہدایت دے آمین۔‘

رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’ہمیں اللّہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اُس نے ہمیں مسلمان پیدا کیا اور ہم مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔‘
اُنہوں نے دوسرے مذاہب کے لوگو ں کو بھی اسلامی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ سال شوبز انڈسٹری چھوڑنے کافیصلہ کیا تھا اور اِس فیصلے کے بعد اب وہ دینِ اسلام کی تعلیمات حاصل کرتی نظر آتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *