US president warns Iranian Supreme Leader

ایران کے نام نہاد “سپریم لیڈر” جو کہ حال ہی میں اتنے سپریم نہیں رہے تھے

، نے امریکہ اور یورپ کے بارے میں کچھ نازیبا باتیں کہیں کہ ان کی معیشت تباہی سے دوچار ہے، اور ان کے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کو اپنے الفاظ میں محتاط رہنا چاہیے. ڈونلڈ ٹرمپواشنگٹن  ایران کے نام نہاد “سپریم لیڈر” جو کہ حال ہی میں اتنے سپریم نہیں رہے تھے، نے امریکہ اور یورپ کے بارے میں کچھ نازیبا باتیں کہیں کہ ان کی معیشت تباہی سے دوچار ہے، اور ان کے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کو اپنے الفاظ میں محتاط رہنا چاہیےتفصیلات کے مطابق امریکی صدر ونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اپنے الفاظ میں احتیاط برتنی چاہیے۔امریکی صدر کا ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہنا ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر جو کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں سپریم نہیں رہے وہ امریکہ اور یورپ کے خلاف نازیبا باتیں کرتے ہیں۔

 امریکی صدر کا ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہنا ہے

کہ ایرانی سپریم لیڈر امریکہ اور یورپ کی معاشی تباہی اور لوگوں کے پریشان ہونے سے متعلق دعوے کرتے ہیں، ان کو اپنے الفاظ میں بالکل احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ایک اور ٹوئیٹ میں امریکی صدر ایک بار پھر ایرانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے نیک لوگ، جو کہ امریکہ سے پیار کرتے ہیں، آپ ایک ایسی حکومت کے مستحق ہیں جو عزت کے مطالبہ پر قتل کرنے سے کہیں زیادہ ان کے خوابوں کو حاصل کرنے میں ان کی مدد میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ ایران کو بربادی کی طرف لے جانے کی بجائے دہشت گردی ترک کریں اور ایران کو ایک بار پھر عظیم بنائیں!

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر نے حال ہی میں جاری ایک بیان میں کہا تھا ٹرمپ بہروپیا ہے

قوم کی پیٹھ پر زہریلا خنجر گھونپے گا، امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد اس کے جنازے پر لوگوں میں غم و غصہ ایرانی عوام کا اپنے وطن سے محبت کا اظہار تھا، مغربی ممالک اتنے کمزور ہیں کہ وہ ایران کو گھٹنوں پر کبھی نہیں لا سکتے، ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر امریکہ سے نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *