Umpire put Rashid’s happiness in dust

:سڈنی

بگ بیش : امپائر گریگ ڈیوڈسن نے راشد کی خوشیاں خاک میں ملادیں بگ بیش لیگ میچ میں امپائر گریگ ڈیوڈسن نے افغان اسپنر راشد خان کی اپیل پر حریف بیٹسمین بیو ویبسٹرکو ایل بی ڈبلیو قرار دینے کیلیے انگلی اٹھائی لیکن پھر اپنا ذہن بدل لیا۔

مزید:بنگلا دیش میچز میں کسی پاکستانی کو ایشین الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

اس موقع پر انھوں نے اپنی اٹھی ہوئی انگلی کو ناک کی جانب رگڑا جس سے شائقین خاصے محظوظ ہوئے، اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی، یہ دلچسپ منظر میلبورن رینیگیڈز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو منعقدہ میچ میں پیش آیا، بعدازاں راشد کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے یہ مقابلہ 18رنز سے جیت لیا، ویبسٹر ناقابل شکست رہے جبکہ راشد کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *