امریکی صدارتی محل وائٹ ہاﺅس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں صدر ٹرمپ نے کہا۔ ’ میری لیڈر شپ کے نیچے امریکہ کی پالیسی ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔‘
“The PML-N did this before I reached Islamabad” Bilawal Bhutto arrives in the field
امریکی صدر نے ’دہشتگردوں‘ کو مخاطب کرکے کہا ۔’ ہم تمہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔ اور تمہارا خاتمہ کردیں گے۔ ہم اپنے سفیروں، فوجیوں اور تمام امریکیوں اور اپنے اتحادیوں کا ہمیشہ دفاع کریں گے۔‘
خیال رہے ۔کہ اس سے قبل عراقی دارالحکومت بغداد میں بلاد ایئر بیس پر2 راکٹ داغے گئے ہیں۔ اس ایئر بیس میں امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔ اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں امریکی بھی شامل ہیں۔