The person eating the lizard lost his life

پارٹی چیلنج میں چھپکلی کھانے والا شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ ڈیوڈ ڈویل نے پارٹی میں اپنی ہمت دکھانے کے لیے چھوٹی گھریلو چھپکلی ، گیکو، کو کھانے کا مظاہر ہ کیا لیکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ڈیوڈ کو 3 دسمبر 2018 کو برسبین کے میٹر ہوسپیٹل لایا گیا تھا۔ ان کے دوستوں نے بتایا کہ انہوں نے تین دن پہلے ڈیوڈ کو ایک پارٹی میں چھپکلی کھاتے دیکھا تھا۔ڈیوڈ نے چھپکلی کھانے کی بات اپنی پارٹنر الیرا کو بھی نہیں بتائی تھی۔

اس لیے کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ڈیوڈ نے ایسا کیا کھا لیا، جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں موت سے لڑ رہے ہیں۔
ڈاکٹر تو ڈیوڈ کی بیماری کو کچھ اور سمجھے تھے لیکن وہ در حقیقت سالمونیلا سے متاثر تھے۔ سالمونیلا جرثومہ جس کے ذریعے سوء ہضم، انتڑیوں کی سوزش یا آلاتِ تناسل کی بیماریاں، انسان اور دوسرے گرم خون رکھنے والے جانوروں کو لگ جاتی ہیں اور کچھ کیسز میں مریض کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹروں کو فوراً پتا چل گیا کہ وہ سالمونیلا سے متاثر ہوا

کوئی نہیں جانتا تھا کہ ڈیوڈ کو اس بیماری کا بیکٹریا کیسے لگا۔ لیکن جب ایک دوست نے بتایا کہ ڈیوڈ نے گیکو کو کھایا تھا تو اس بیماری کا معمہ بھی حل ہوگیا۔ الیرا نے بتایا کہ وہ تو سمجھی تھی کہ ڈیوڈ نے چھپکلی کو کھانے کی بجائے پھینک دیا تھا۔ تاہم جب الیرا نے ڈاکٹروں کو ڈیوڈ کے چھپکلی کھانے کے بارے میں بتایا تو ڈاکٹروں کو فوراً پتا چل گیا کہ وہ سالمونیلا سے متاثر ہوا ہے۔

ڈیوڈ کی حالت کافی خراب ہو چکی تھی۔ ان کے منہ سے سبز جھاگ بہنے لگا، ان کا پیشاب سیاہ ہوگیا اور پیٹ بھی بہت پھول گیا۔ڈیوڈ اتنی تکلیف میں تھے کہ ڈاکٹروں نے انہیں مصنوعی کوما میں منتقل کر دیا۔
چھپکلی کھانے کے دو ہفتے بعد سرجری کے دوران ڈیوڈ کی موت واقع ہوگئی۔ڈیوڈ کی وفات کے بعد اُن کے خاندان والوں نے عوام میں آگاہی دینے کے لیے سب کو ڈیوڈ کی کہانی بتانا شروع کر دی۔

4-year-old girl killed at third floor of airport

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *