لاہور:میلورن کرکٹ کلب(ایم سی سی)کی ٹیم 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گی جس پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کےمطابق میلورن کرکٹ کلب(ایم سی سی)کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ کمار سنگاکارا کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم لاہور میں چار میچز کھیلے گی۔ایم سی سی کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی ۔
اکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے کپتان سعود شکیل کو ایم سی سی کے خلاف 50 اوورز پر مشتمل میچ کے لیے پاکستان شاہینز ٹیم کا کپتان مقرر کیا جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن ناردرن ٹیم کے کپتان روحیل نذیر مختصر فارمیٹ کے میچز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایم سی سی ٹیم کا 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے۔