The death toll from the Corona virus rises to 130 in China

The death toll from the Corona virus rises to 130 in China

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 130ہوگئی ہے جبکہ مزید پندرہ سو افراد اس وائر س سے متاثرہوکر ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔

فصیلات کے مطابق چینی حکام کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کروناوائرس سے مزید 26افرادہلاک ہوئے ہیںجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 132ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے پھیلتے ہوئے چھ ہزار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ افغانستان کیلئے تمام پروازیں بند کردی جائیں۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس اس معاملے پر روزانہ کی بنیادوں پر اجلاس بلا رہا ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
دنیا بھر میں پھیلتے اس وائرس نے دیگر ممالک کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی پروازیں معطل کردیں۔

واضح رہے کرونا وائرس انتہائی تیز رفتاری سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے جبکہ چین میں صورتحال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔اس وائرس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں مندی چھائی ہوئی ہے جبکہ چین میں نئے سال کی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہیں۔

ضرور پڑھیں

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کرونا وائرس پر تکنیکی کورکمیٹی تشکیل دیدی،کور کمیٹی ارکان میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ عامر اکرام شامل ہیں،شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے ،پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ نوشین حامد،پاک فوج کے نمائندے اوردیگر ماہرین بھی کور کمیٹی میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کا مقصدبدلتی صورتحال پر گہری نظررکھنا ہے ،کمیٹی ارکان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

Sardar Shahbuddin warns of forging ahead in PTI

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *