The crew of the ships on the Pakistani border were also prevented from landing

پاکستان کی حدود میں آنیوالے بحری جہازوں کے عملے کو اترنے سے بھی روک دیا گیا

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان آنے والے سمندری جہازوں کے عملے کو جہاز سے اترنے سے روک دیا گیا ہے،ہم نے ائیرپورٹس کی طرح اپنی بندرگاہوں کو بھی محفوظ کر لیا ہے۔ اگر آئی جی سندھ نے کرپشن کی ہے تو سندھ حکومت الزامات ثابت کرے یہ لوگ آئی جی سندھ کو اس لئے ہٹانا چاہتے ہیں کہ وہ سندھ حکومت کے کام نہیں کر رہا،ہماری حکومت نے آئی جیز کے تبادلے ان کی کارکردگی کی بنیاد پرکئے، ایم کیوایم حکومت سے ناراض ہوتی تو وفاقی حکومت چھوڑدیتی۔

کراچی بوٹ کلب پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ جو بھی عملہ ہماری بندرگاہوں پر جہاز سے اترے گا اس کی اسکیننگ ہوگی،جو اسکینرز ائیر پورٹ پر لگے ہیں وہی اسکینرز بندرگاہ پر بھی لگا دیے گئے ہیں۔ پورٹ قاسم پر زیادہ جہاز آتے ہیں،گوادرپر جہازوں کی آمد و رفت کم ہے،ایل این جی کے دو جہاز روزانہ آتے ہیں،ایک جہاز اڑھائی لاکھ اور دوسرا دو لاکھ ستر ہزار ڈالر چارج کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے،سندھ حکومت کا ایک وزیر ٹی وی پر آئی جی کے خلاف باتیں کرتا ہے،وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں میں آئی جی کو دیکھ لوں گا۔سندھ حکومت پولیس کے کاموں میں روکاوٹ ڈال رہی ہے۔

56 Punjab companies remarks in alleged corruption case

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *