نئی دہلی بھارت میںلڑکے کے عشق میں مبتلا لڑکی جذبات کے ہاتھوں ایسی مغلوب ہوئی کہ بل بورڈ پر چڑھ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں پیش آیا ہے۔ یہ لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم لڑکی کی والدہ اس لڑکے کے ساتھ اس کی شادی کی مخالفت کر رہی تھی۔
Shahbaz Sharif family money laundering case, indicted
ماں کی اس مخالفت پر لڑکی گزشتہ روز احتجاجاً بل بورڈ پر چڑھ گئی۔ لڑکی کو بل بورڈ پر چڑھ کر بیٹھے دیکھ کر لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔ تاہم لڑکی پولیس سمیت کسی کے بھی کہنے پر بل بورڈ سے نیچے نہ اتری۔ بالآخر جس لڑکے سے وہ محبت کرتی تھی، اسی کو بلایا گیا اور اس کے کہنے پر وہ نیچے اتر آئی۔