Rising cases of corona, Punjab Chief Minister gave useful advice

rising-cases-of-corona-punjab-chief-minister-gave-useful-advice

لاہوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےکہاہےکہ  کورونا کےکیس روز بروز بڑھ رہے ہیں،شہری ایس او پیز پرعمل کریں ،باہر نکلتے ہوئے شہری ماسک کا استعمال عادت بنا لیں ۔

Learn to speak English in a few days

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہےکہ کوروناکی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کررہے ہیں ،صورتحال کاجائزہ لیکر مزید اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے،ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھے گا،کوروناکےکیسز روز بروز بڑھ رہے ہیں، شہری ایس او پیز پر عمل کریں،باہر نکلتے ہوئے شہری ماسک کا استعمال اپنی عادت بنا لیں ۔

 

The former prime minister also fell victim to Corona

the-former-prime-minister-also-fell-victim-to-corona

اسلام آباد پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے خرم پرویز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے والد راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے راجہ پرویز اشرف کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

Pakistan’s most expensive wedding hit the FBR’s radar

خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کا جمعرات کی شب کورونا کے باعث انتقال ہوا ہے۔ وہ گزشتہ 10 روز سے اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

The crazy girl in love with the boy got emotional and climbed on the billboard

علاوہ ازیں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا 9 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جنرل محمد افضل کا علاج بریگیڈیئر ارشد کر رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے آئسولیشن کے دوران گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

News:مزید

Corona has become a vaccine but it is impossible for it to come to Pakistan.

لندن  برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا ہوگا اس لیے بہت سے ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک تک یہ ویکسین نہیں پہنچ پائے گی۔

Govt Jobs Nov 2020 | Pakistan Railways Jobs 2020

روئٹرز کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیون ٹیک کی بنائی ہوئی ویکسین اگر منظور ہو بھی گئی تو کوئی ایسا جادو نہیں کرسکے گی کہ کورونا کو صفحہ ہستی سے مٹادے کیونکہ اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ کرنا ہوگا جو بہت سے ممالک کیلئے ناممکن ہے۔

How many deaths have been reported from Corona worldwide so far? Details come out

انڈیپنڈنٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے کم درجہ حرارت پر پولیو ویکسین کو محفوظ کیا جاتا ہے اور یہ منفی 2 سے منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے بہت سے ممالک کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کورونا کی ویکسین کیلئے منفی 70 ڈگری درجہ حرارت مہیا نہیں ہوسکے گا۔

News:مزید