Petition filed against Supreme Court against Nawaz Sharif and Chaudhry Nisar

کراچی :سابق صدرپرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کامقدمہ بنانے پر نوازشریف ،چودھری نثار اوردیگر کیخلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تقرری کو غیرقانونی قراردے دیاہے ، لاہورہائیکورٹکے فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی تھی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف اورچودھری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،نوازشریف کو واپس وطن لاکر سزاکو مکمل کروانے کاحکم دیاجائے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کیخلاف بھی غیرآئینی اقدامات پر سخت فیصلہ دیا جائے ۔

news:مزید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *