Pak Bangladesh T20 Series, Ticket Price Reduction

Pak Bangladesh T20 Series, Ticket Price Reduction

پاک بنگلہ دیش سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 18 جنوری سے شروع ہوگی۔ ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے 10 انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ 4 انکلوژرز کے ٹکٹس 1000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس 4000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے مقابلے میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

بنگلاديش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر راضی ہوگئی

بنگلاديش کرکٹ بورڈ نے پاکستان ميں ٹيسٹ سيريز کھيلنے پر راضا مندی ظاہر کردی، سيريز ميں 3 ٹی ٹوئنٹی، ایک ون ڈے اور 2 ٹيسٹ میچز پاکستان ميں ہوں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بی سی بی نے دورہ پاکستان کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد سیریز کا شیڈول طے ہوگیا، طے کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم دورہ کرنے کے لیے دو ماہ میں تین مرتبہ پاکستان آئے گی۔

پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی ہوں گے، دوسرے مرحلے میں واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

پہلے مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا مرحلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہوگا، واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9

تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Former Bangladesh cricket captain refuses to come to Pakistan

News:مزید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *