Online booking of PSL 5 tickets started

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی،

مختص سینٹرز پر ٹکٹیں 28 جنوری سے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے چار شہروں میں کھیلا جارہا ہے۔

: یہ بھی پڑھیے

Muhammad Hafeez announced the retirement of World T20

پی ایس ایل فائیو کے پہلے مرحلے میں آن لائن بکنگ پیر کی رات آٹھ بجے شروع ہوگئی، جس کا کوٹہ 20 فیصد ہے، 80 فیصد ٹکٹس ملک بھر کے 38 سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جن کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ ایک شناختی کارڈ پر سات ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

20 فروری کو پی ایس ایل کی کراچی میں افتتاحی تقریب ہوگی اور پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ اس کے ٹکٹس ایک ہزار سے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

22 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹس 500 سے 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

  : یہ بھی پڑھیے

Pak Bangladesh T20 Series, Ticket Price Reduction

17 مارچ کو کراچی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر کے ٹکٹس 5 سو سے 4 ہزار جبکہ لاہور میں 18 اور 20 مارچ کو ہونے والے ایلی منیٹرز کے ٹکٹس 5 سو سے 4 ہزار روپے میں ملیں گے، اس کے علاوہ 10 میچوں کے ٹکٹس 250 روپے میں بھی دستیاب ہوں گے۔

کچھ میچوں کے ٹکٹس 5 سو سے 4 ہزار جبکہ زیادہ تر میچوں کے ٹکٹس 5 سو سے 3 ہزار روپے تک کے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *