نئے سال کے پہلے ماہ میں سرکاری گاڑی چوری ہونے کی چوتھی. واردات گزشتہ روز گلستان جوہر میں ہوئی .جہاں جمعہ کی صبح گلستان جوہر سے نامعلوم ملزمان محکمہ تعلیم کی گاڑی سفید ٹویوٹا کرولا GSC.594 چوری کرکے لے گئے۔
اس سے قبل چوری شدہ سرکاری گاڑیوں میں صرف ایک سوزوکی بولان تیموریہ پولیس نے بروقت برآمد کی .جس کی چوری کی واردات شاہراہ نورجہاں کے علاقے میں ہوئی تھی۔
دوسری جانب نارتھ کراچی میں مبینہ مسلح ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا .جس پر شہریوں نے بدترین تشدد کیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
عوام کے ہاتھوں پکڑا گیا ڈکیت پکڑا گیا. موٹرسائیکل پر ساتھی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کر رہا تھا۔
پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد مشتعل عوام نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔