اسلام آباد جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آرمی ایکٹ کی قانون سازی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی پر بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ساری اپوزیشن کا ماننا ہے کہ یہ اسمبلی جعلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمااسلام (ف) اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اس اسمبلی کے قانون سازی کا حق تسلیم نہیں کر رہی، عملی انداز کیا ہوگا اس پر غور کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ کسی بھی آپشن کی طرف جاسکتے ہیں لیکن حمایت نہیں ہوسکتی۔

News:مزید