Iranian warplanes start flying near the Iraqi border

Iranian warplanes start flying near the Iraqi border

عراقی سرحد کے قریب ایرانی جنگی طیارے اڑنے لگے

بغداد  ایرانی جنگی طیاروں نے عراقی سرحد کے قریب پروازیں شروع کر دیں، عراقی وزیراعظم تمام صورتحال کے باعث تشویش میں مبتلا، کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عراقی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی جنگی طیاروں نے عراق کی سرحد کے قریب اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ایرانی جنگی طیاروں کی پروازوں کے باعث خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں عراقیوزیراعظم شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ عراقی وزیراعظم نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ خطے میں کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب یہ بتایا جا رہا ہے کہ

“Identity card condition never withdrawn” Chairman FBR warns traders

جنرل قاسم سلیمانی

 کی ہلاکت کے بعد ایران کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی قیادت فیصلہ کرے گی کہ امریکے حملے کا کس انداز میں جواب دیا جائے۔ اجلاس میں ایران کی سول اور ملٹری قیادت شرکت کرے گی۔ دوسری جانبؤ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے پیچھے چھپے مجرموں سے سخت انتقام لیں گے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی تحریک مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ

جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے

، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ جبکہ ایران کے وزیر دفاع نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرلقاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کھلی جارحیت کے تمام مرتکبین سے انتقام لیا جائے گا۔ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا کہ بلا شک اس ہولناک جرم کا جو امریکہ کے سیاہ اور دہشت گردانہ کارناموں اور علاقے اورعراق  میں اس کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے بھر پور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

News :مزید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *