Iran has made an atom bomb

Iran has made an atom bomb
ایران کے پاس ایٹم بم موجود ہے جس کا اعلان ایران نے نہیں کیا، اسرائیل جنگ سے لاتعلقی کا اظہار اس لیے کر رہا ہے کہ اسے یہ بات معلوم ہے کہ یہ بم اس تک پہنچ سکتا ہے: سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا بڑا انکشاف
اسلام آباد : ایران نے ایٹم بم بنا لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم موجود ہے جس کا اعلان ایران نے نہیں کیا، اسرائیل جنگ سے لاتعلقی کا اظہار اس لیے کر رہا ہے کہ اسے یہ بات معلوم ہے کہ یہ بم اس تک پہنچ سکتا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اسی لیے امریکا نے باقاعدہ طور پر جنگ کا اعلان نہیں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس حوالے سے ہر طرح کے دباؤ کو در کر دینا چاہیئے۔ یادرہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا ڈٹا ہوا ہے کہ خطے میں بدعنوانی اور تباہی ایران کی وجہ سے ہے۔

انکا کہنا ہے کہ امریکی دعوے مداخلت اور خطے میں انکی موجودگی کا پیش خیمہ ہیں، خطے میں امریکی کشیدگی ختم ہونی چاہیئے۔

انھوں نے کہا تھا کہ یہ خطہ امریکا کی موجودگی کو قبول نہیں کرتا، خطے کی اقوام اور حکومتیں ایسا نہیں چاہتیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کی کرپٹ موجودگی کا خاتمہ ضروری ہے اور اسے ختم ہونا چاہیئے،امریکنے جنگ لڑی جو کہ بغاوت کا سبب بنی اور سب تباہ کر دیا، امریکی کاروایوں نے انفرا سٹرکچر کو تباہ کردیا، امریکا نے ہر جگہ تباہی پھیلائی اور اس وقت ہمارا خطہ نظروں میں ہے۔اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا تھا۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا
ایران نیوکلیئر ڈیل پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای ای) کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاہم نیوکلیئر ڈیل مضبوط بنانے کے لیے یورپ، چین اور روس کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے حسن روحانی پر زور دیا کہ فوری طور پر لڑائی ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے۔بورس جانسن نے حسن روحانی سے کہا تھا کہ ایرانکی جوابی کارروائی کے بعد امریکا کی جانب سے نیوکلیئر ڈیل سے علیحدہ ہونے کے دباؤ کے باوجود ہم ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر کاربند ہیں۔ایران کے صدر نے یورپی کونسل کے سربراہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا کی جانب سے دواؤں اور غذائی اجناس پر پابندیاں لگانا معاشی دہشتگردی ہے، اقتصادی پابندیوں کے معاملے پر یورپ امریکا سے آزاد پالیسی اپنائے۔

news:مزید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *