Iran took another big step after the declaration war against the United States

Iran declares war against the United States

تہران ایران نے 2015کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کااعلان کردیا ہے ، یہ اعلان ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی ڈرون حملے میں قتل جانے کے ردعمل میں کیاگیا ہے۔

“35 targets are selected in the region while the US is on our target”

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے 2015کی ایٹمی ڈیل کی پاسداری سے دستبرداری کااعلان ملک کے سرکاری ٹی وی پر کیا گیاہے ۔اعلان کے مطابق ایران اب 2015میں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانیوالے ایٹمی معاہدے کی پاسداری نہیں کر ے گا ۔ایران کی جانب سے یہ اعلان جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کئے جانے کے بعد بدلہ لینے کا اعلان کیا جاچکاہے اورعلامت کے طور پر مسجد جمکران کے گنبد پر سبز پرچم اتار کر سرخ پرچم لہرا دیاگیا ہے ۔ مسجد جمکران کے گنبد پر سرخ پرچم لہرانے کا مطلب اعلان جنگ ہوتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *