ریاض سعودی عرب میں ایک ماہ قبل 70 سالہ کفیل کو زندہ جلا کر ایک لاکھ 20 ہزار درہم چرانے والی بھارتی ملازمہ بالآخر گرفتار ہوگئی۔.سعودی عربمیڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شہر المجعة میں بیمار بزرگ نے اپنی دیکھ بھال کے لیے بھارتی خاتون کو اپنے گھر ملازمت پر رکھا۔ 70 سالہ بزرگ اور ان کے اہل خانہ بھارتی ملازمہ کی خدمت سے بہت خوش بھی تھے۔
The Pak Army has successfully tested a missile, how many kilometers can it hit and what are the features? Great news
ایک دن اچانک کفیل کے گھر آگ لگ گئی اور وہ جھلس کر انتقال کرگئے، اہل خانہ ملازمہ سے بے حد خوش تھے اس لیے کسی نے بھی اس پر شک نہیں کیا۔ پولیس نے بھی آتشزدگی کو حادثہ قرار دیکر فائل بند کردی لیکن ایک ماہ بعد اچانک اس معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی۔
No matter if the Asia Cup is in Pakistan, will the team come or not? The Indian Cricket Board said
بزرگ کفیل کے اہل خانہ نے محسوس کیا کہ کم اجرت پانے والے ملازمہ مہنگی اشیاءکی خریداری کر رہی ہے اور ایک بڑے بریف کیس میں مہنگے سامان رکھ کر اپنے ہم وطن کے ذریعے بھارت میں واقع اپنے گھر بھیج رہی تھی۔
کفیل کے اہل خانہ نے اپنے شک سے پولیس کو آگاہ کیا جس نے ملازمہ کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی تو اس نے نہ صرف بزرگ کےکمرے سے ایک لاکھ 20 ہزار درہم چرانے کا اعتراف کیا بلکہ گھر میں آگ لگانے کا انکشاف بھی کیا۔