وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کو مثبت پیشرفت قرار دے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دیا ہے ۔وزیراعظم نےکہا ہے کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کے لیے مثبت تبدیلی بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹریول ایڈوئزری میں تبدیلی سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل، روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا تھا
کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بہت بڑی پیشرفت ہے۔برطانوی حکومت نےسیاحت کے لیے پاکستان کو محفوظ قرار دیدیاان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا کریڈٹ قوم اور مسلح افواج کوجاتا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بیرونی دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثب تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
یہ فیصلہ نہایت خوش آئند ہے
۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کیلئے حسین اور پر کشش منزل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رٹش ائیر ویز کی بحالی، شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے بعد برطانیہ نے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کی، یہ پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ میں نے دسمبر 2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفری ہدایات کے تجزیے کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا، مجھے خوشی ہے کہ برطانوی شہری اب پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔