“Identity card condition never withdrawn” Chairman FBR warns traders

"Identity Card Terms Never Returned" Chairman FBR Traders News

سلام آباد چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے ہم نے شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی ، بڑے تاجر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،31جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی ۔

مزید:اب چیئر مین نیب تگڑے نہیں رہے :فواد چوہدری

          چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ہم شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی ، بڑے تاجر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،31جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی ۔تاجروں کوٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کاعمل شروع ہوچکا ہے، پہلے بڑے تاجروں کو اورپھر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لائیں گے ۔

چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ریٹیلرکی پہلے سال کی سیلزکیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لارہے ہیں۔ یکم جنوری سے اس پرعملدرآمدشروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے، ایویلیوایشن کے عمل کوبہتربنانےکی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرٹرانزیکشن کومارکیٹ ویلیوکے 85 فیصدتک لےکرجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سارے سیکٹر ہیں جہاں لوگوں سے ریکورہورہا ہے لیکن حکومت کوکوئی ٹیکس نہیں مل رہا ، ہم ابھی بہت سے کام کرنے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *