The killing of General Qasim Sulaimani has been announced by Turkish President Recep Tayyip Erdogan

Great announcement of Turkish President

تہران ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر تعزیت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے حوالے سے ہونے والے واقعات سے آگاہ کیا۔

“We’re going to find you and eliminate you,” Trump’s statement also said.

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بغداد میں ہونے والے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے جنرل سلیمانی کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور علاقائی جھگڑوں کے باعث خطے میں امن و استحکام نہیں آپاتا، ہمیں خطے کی سکیورٹی کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کو اس کام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ترک صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران بصیرت کے ساتھ موجودہ مسئلے سے نبرد آزما ہوگا ، انہوں نے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں ایران کا دورہ کریں گے جس میں دو طرفہ اور علاقائی امور زیر غور آئیں گے۔

News:مزید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *