Former Bangladesh cricket captain refuses to come to Pakistan

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا

۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر منہاج العبدین نے اپنے ایک بیان میں کہا. کہ سابق کپتان مشفیق الرحیم نے پاکستان نہ جانے کے حوالے سے مجھے فون کرکے اطلاع دی ہے۔منہاج العبدین نے کہا کہ مشفیق کی طرح سے تحریری لیٹر پر عدم شرکت کا انتظار کررہے ہیں، تحریری طور پر جواب ملنے کے بعد مشفیق الرحیم کا نام سلیکشن سے نکال دیں گے ۔بنگلہ دیشی چیف سلیکٹر منہاج العبدین نے مزید کہا. کہ دورہ پاکستان کیلئے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کرینگے۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سرفراز احمد کی واپسی کا امکان واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بہت ٹال مٹول کے بعد دورہ پاکستان کی حامی بھری ہے. اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اب تین مرحلوں میں کھیلی جائے گی۔پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی ہوں گے،

دوسرے مرحلے میں واحد ٹیسٹ  میچ کھیلا جائے گا

جبکہ تیسرے مرحلے میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک ون ڈے  اور ایک ٹیسٹ  میچ کھیلے گی۔پہلے مرحلے  میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش  کے درمیان 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔تیسرا مرحلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ہوگا جس میں بنگلہ دیش ٹیم کراچی میں ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ  میچ کھیلنے آئے گی۔واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا ۔

BPL likely to call Pakistani players back

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *