Foreign Minister returns home from Kenya

Foreign Minister returns home from Kenya
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورہ ء کینیا کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے

تفصیلات کے مطابق جومو کیناٹا ہوائی اڈے پر، کینیا میں پاکستان کی سفیر محترمہ ثقلین سیدہ اور وزارت خارجہ کینیا کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء کینیا کے دوران کینیا کے صدر ایہورو کنیاٹا، وزیر خارجہ ایمبیسڈر ریشیلیا اومامو، وزیر مواصلات، وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی اور وزیر صنعت و تجارت سمیت کینیا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں پاکستان کی نئ سفارتی ترجیحات اور “انگیج افریقہ” حکمت_عملی کے محرکات سے کینیا کی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء کینیا کے دوران اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این ہبیٹاٹ اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔پاکستان کے پاس 21ویں صدی میں کامیابی کیلئے تمام وسائل موجود ہیں،

وزیرخارجہوزیر خارجہ نے پاکستان اور کینیا کے مابین سفارتکاروں کی عملی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے

جبکہ پاکستان اور افریقہ کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی اور شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں سامعین کی توجہ پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے دستیاب کثیر مواقعوں اور سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھانے کیلئے اہم شعبہ جات کی طرف دلائی۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ ء کینیا ، پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان  تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا  کہ ہم نے انسداد دہشت گردی کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں اور تبدیلی پر مبنی ڈھانچہ جاتی اصلاحات چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کر رہی ہیں۔

Private TV channel has received a huge punishment for raising the voice of Kashmiris

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *