Explosion near President Arif Alawi’s house

Explosion near President Arif Alawi's house

کراچی :صدر مملکت عارف علوی کے گھر کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق صدر مملکت کی کراچی میں واقع رہائش گاہ کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا جس کے باعث گارڈ چوکی تباہ ہوگئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی گزر رہا ہوتا ہے کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوتا ہے، فوٹیج میں آگ بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ 13 جنوری کو ہوا تھا ۔ دھماکہ ہوتے ہیپولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی بھاری نفری محمد علی کالونی میں صدر مملکت کے گھر کے پاس پہنچ گئی تھی۔ حساس اداروں کے ماہرین نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ اس سے کچھ روز قبل بھی قریبی علاقے میں اسی طرز کا دھماکہ ہوا تھا ، یہ دھماکہ گیس لائن میں گیس کی زیادہ مقدار جمع ہونے کے باعث ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

news:مزید 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *