“Everyone said we are ready to go to Pakistan. Wahab Riaz revealed

“Everyone said we are ready to go to Pakistan. Wahab Riaz revealed

ڈھاکہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے دوران جن کرکٹرز سے بھی بات ہوئی وہ پاکستان جانے پر رضامند نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی پی ایل) دورہ پاکستان کے حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر حتمی فیصلے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا گیا ہے۔ ایسے میں بی بی ایل میں شریک قومی کرکٹرز بھی بنگلہ دیش کرکٹرز کو بے جا خوف کے حصار سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

“اگر امریکہ نے جواب دیا تو ہم اس ملک پر میزائل داغیں گے”۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کی لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بی پی ایل میں شرکت کے دوران جن بنگلہ دیشی کرکٹرز سے بات ہوئی، وہ سب پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند نظر آئے، اب معلوم نہیں کہ سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار کیوں ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بی سی بی کی جانب سے یہ موقف بھی اپنایا جا رہا ہے کہ بہت سے کھلاڑی طویل دورے کیلئے پاکستان جانے پر تیار نہیں تاہم ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اگر وہ سکواڈ کا حصہ ہوتے تو پاکستان ضرور جاتے۔

مزید : زلمی کا کپتان پشاور بدل رہا ہے؟ جاوید آفریدی نے شائقین کو تجسس میں ڈال دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *