عید الفطر
کی سنتیں اور آداب
- عید الفطر کے دن گھر سے نماز کی ادائیگی تک بلند آواز سے تکبیرات پڑھیں، درود شریف اور دیگر ذکر کا اہتمام فرمائیں۔
- عید کے دن عمدہ لباس پہنیں ، غسل کرنا مستحب ہے۔
- عید کی صبح کھجوریں کھا کر ، عیدگاہ جانا سنت ہے۔
- عید کے دن مسلمانوں کو فطرانہ یا صدقہ یا دیگر مالی مدد کرنا بھی سنت ہے۔
- واپسی کے لیے رستہ بدل کے واپس گھر آنا بھی سنت ہے ۔