Crackdown against kite makers in Faisalabad

فیصل آباد میں پولیس نے پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 4 فیکٹریاں سیل کردیں اور 80 ہزار سے زائد پتنگیں و دیگر سامان قبضے سے لے کر 40 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی پی او محمد سہیل چوہدری کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران شہر میں پتنگ سازوں کے خلاف دوسرا بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران ایک ہی روز میں 52 مقدمات درج کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے ۔

پولیس کی جانب سے کیے گئے کریک ڈاؤن میں 4 فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے اور 80 ہزار سے زائد پتنگیں ،کیمیکل ڈور بنانے والی مشینری، چرخیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 79  پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے 79 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 200 سے زائد پتنگیں، 56 پنی ڈور، چھ چرخی اور 13 گچھی ڈور برامد کر لی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنزلاہور محمد نوید نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پولیس نے ماہ نومبرمیں 684 پتنگ بازگرفتار کیے ہیں اور کل 639 مقدمات درج کیے ہیں۔

محمد نوید کے مطابق سٹی ڈویژن سے 122، کینٹ ڈویژن سے 161 اور سول لائنز ڈویژن سے 55 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہورنے بتایا ہے کہ پولیس نے صدر ڈویژن سے 82، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 65 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے199 پتنگ بازوں کو گرفتارکرکے سامان برآمد کیا ہے اور مقدمات کا اندراج کیا ہے۔

Stop using this Microsoft window or be prepared for this loss

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *