“Everyone said we are ready to go to Pakistan. Wahab Riaz revealed

“Everyone said we are ready to go to Pakistan. Wahab Riaz revealed

“Everyone said we are ready to go to Pakistan. Wahab Riaz revealed

ڈھاکہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے دوران جن کرکٹرز سے بھی بات ہوئی وہ پاکستان جانے پر رضامند نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی پی ایل) دورہ پاکستان کے حوالے سے مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر حتمی فیصلے کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا گیا ہے۔ ایسے میں بی بی ایل میں شریک قومی کرکٹرز بھی بنگلہ دیش کرکٹرز کو بے جا خوف کے حصار سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

“اگر امریکہ نے جواب دیا تو ہم اس ملک پر میزائل داغیں گے”۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کی لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بی پی ایل میں شرکت کے دوران جن بنگلہ دیشی کرکٹرز سے بات ہوئی، وہ سب پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامند نظر آئے، اب معلوم نہیں کہ سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ تاخیر کا شکار کیوں ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بی سی بی کی جانب سے یہ موقف بھی اپنایا جا رہا ہے کہ بہت سے کھلاڑی طویل دورے کیلئے پاکستان جانے پر تیار نہیں تاہم ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اگر وہ سکواڈ کا حصہ ہوتے تو پاکستان ضرور جاتے۔

مزید : زلمی کا کپتان پشاور بدل رہا ہے؟ جاوید آفریدی نے شائقین کو تجسس میں ڈال دیا

Umpire put Rashid’s happiness in dust

umpire greg davidson joins rashid happiness in dust

:سڈنی

بگ بیش : امپائر گریگ ڈیوڈسن نے راشد کی خوشیاں خاک میں ملادیں بگ بیش لیگ میچ میں امپائر گریگ ڈیوڈسن نے افغان اسپنر راشد خان کی اپیل پر حریف بیٹسمین بیو ویبسٹرکو ایل بی ڈبلیو قرار دینے کیلیے انگلی اٹھائی لیکن پھر اپنا ذہن بدل لیا۔

مزید:بنگلا دیش میچز میں کسی پاکستانی کو ایشین الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

اس موقع پر انھوں نے اپنی اٹھی ہوئی انگلی کو ناک کی جانب رگڑا جس سے شائقین خاصے محظوظ ہوئے، اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی، یہ دلچسپ منظر میلبورن رینیگیڈز اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو منعقدہ میچ میں پیش آیا، بعدازاں راشد کی ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے یہ مقابلہ 18رنز سے جیت لیا، ویبسٹر ناقابل شکست رہے جبکہ راشد کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

عمر اکمل ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم

عمر اکمل ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم

کراچی:  عمر اکمل ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ممتازکرکٹرعمراکمل نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ سے عمدہ کارکردگی دکھاؤں، میرا کام پرفارم کرنا ہے۔

مزید: کرکٹ کا نیا بدترین عالمی ریکارڈ کوہلی اور پولارڈ کے نام

منتخب کرنا سلیکٹرزکاکام ہے، قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناردرن کے خلاف ڈبل سنچری اسکورکرنے والے عمراکمل نے کہاکہ میں مسلسل محنت کررہا ہوں، امید ہے ٹیسٹ میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا،ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ نیا ڈومیسٹک سسٹم بہتر ہے اوراچھی کرکٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔

کرکٹ کا نیا بدترین عالمی ریکارڈ کوہلی اور پولارڈ کے نام

تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ دونوں ہی ٹیموں کے کپتان میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے

بھارت نے روہت شرما اور لوکیش راہل کی سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں بآسانی 107رنز سے شکست دی لیکن اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نیا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ٹیم کے عمدہ آغاز کے بعد میدان میں اترے تو امید تھی کہ وہ اپنے روایتی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور بڑی اننگز کھیلیں تاہم اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب کپتان ویرات کوہلی پہلی گیند پر آٹ ہو کر گولڈن ڈک شکار ہو گئے۔بعدازاں ویسٹ انڈین ٹیم کی اننگز میں مہمان ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ میدان میں اترے تو محمد شامی نے انہیں بھی پہلی گیند پر پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ دونوں ہی ٹیموں کے کپتان میچ میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے اور اس سے قبل آج تک کسی بھی میچ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔ویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں تیسری مرتبہ گولڈنگ ڈک پر آٹ ہوئے جہاں وہ پہلی مرتبہ 2011 میں ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف پہلی مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوئے تھے اور پھر آج سے چھ سال قبل انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی وہ کھاتا کھولے بغیر ہی پہلی ہی گیند پر رخصت ہو گئے تھے۔

بھارت نے میچ میں روہت شرما کے 159 اور لوکیش راہل کے 102رنز کی بدولت 387رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا جس کے جواب میں نکولس پوران اور شے ہوپ کی نصف سنچریوں کے باوجود ویسٹ انڈین ٹیم 280رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نے آخری ٹیسٹ ایک سال پہلے اکتوبر2018ئ میں جیتا تھا جب سرفراز الیون نے ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکے دوسرے مقابلے میں محمد عباس کی شاندار با?لنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم کو373رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم ایک سال سے ٹیسٹ میچ جیتنے کی منتظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بری کارکردگی کے بعد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑا تھا لیکن اظہر علی کپتان بن کر ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن نہ کرسکے۔

اس کے بعد مسلسل پانچ ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز اور آسٹریلیا کے ہاتھوں دو میچز کی سیریز میں اننگز کے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

بنگلا دیش میچز میں کسی پاکستانی کو ایشین الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

بنگلا دیش میچز میں کسی پاکستانی کو ایشین الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ

ہمیں پیغام مل چکا، کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری-بنگلا دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں کسی پاکستانی کرکٹر کو ایشین الیون کا حصہ نہیں بنایا جائے گا

شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ

شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے دوران ایشین الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے مابین 2 میچ بھی کھیلے جائیں گے- موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کی توقع نہیں کی جاسکتی- تاہم بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری جائش جارج نے صورتحال واضح کردی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے .کہ ہمیں پیغام مل چک-، کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، اسی لئے کسی بھی پیچیدہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا- دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کیلیے بھارتی کرکٹرز کا انتخاب بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کریں گے۔اس تمام تر معاملے کا سب سے غور طلب پہلو یہ ہے کہ یہ دو ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ منعقد کر رہا ہے لیکن اس میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کے بارے میں بیان بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سامنے آیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری جیئش جارج نے ایک بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے. کہ ان میچوں کے لیے کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے واضح طور پر یہ کہا کہ ایشیا الیون میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہوگا. لہذا انڈیا اور پاکستان کے کرکٹرز کے ایک ساتھ ٹیم میں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایشیا الیون میں شامل پانچ انڈین کرکٹرز کی شمولیت کا فیصلہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کریں گے۔انڈین ذرائع ابلاغ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے اس بیان کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے .جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’بھارت میں سکیورٹی کی صورتحال اس وقت پاکستان سے زیادہ خراب ہے۔ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگر کوئی ٹیم یہاں کھیلنا نہیں چاہتی تو اسے اس کا جواز فراہم کرنا ہوگا۔‘

انڈیا اور بنگلہ دیش کی تقریبات میں پاکستانی ٹیم کی شرکت

ماضی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش میں خصوصی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹس میں شریک ہوتی رہی ہے۔مئی 1997 میں انڈیا کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں انڈیا کے علاوہ نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شریک تھیں۔یہ وہی ٹورنامنٹ ہے جو سعید انور کی 194 رنز کی اننگز کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔نومبر 2004 میں انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا اور کولکتہ میں ڈے نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔جنوری 1998 میں بنگلہ دیش نے سلور جوبلی آزادی کپ کا انعقاد کیا تھا جس میں بنگلہ دیش، انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں شریک تھیں۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ترکی کے صدر طیب اردوغان کی ملاقات

جنیوا  پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور ترکی کے صدر طیب اردوغان کی جنیوا میں ملاقات ہوئی ۔جاوید آفریدی نے طیب اردوغان کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

جاوید آفریدی نے طیب اردوغان کو زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں اور پشاور زلمی اور ترکی کی نیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی،اظہرعلی کابیان بھی آگیا

کراچی پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی جہاں ایئرپورٹ پر سی اے اے کے سی اور پی سی بی حکام نے اس کا استقبال کیا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ اٹھارہ سے تئیس کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا۔دوسری جانب قومی کرکٹرز کراچی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔اظہر علی کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈ شاندار ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیاتھا، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے 308 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے ۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم میچ تقریبا تین روز تک بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو تا رہا اور روشنی کی کمی کی مشکل بھی درپیش رہی جس کے باعث میچ کو وقت سے پہلے ختم کرنا پڑتاتاہم سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اور آخری روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں سب سے زیادہ سکور ڈی سلوا نے بنایا ، انہوں نے 166 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آئے کرونارتنے 53 ، فرنینڈو 40 ، میتھیوز 31 ، ڈک ویلا 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے کھیل کے آخری روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے جس میں عابد علی 109 اور بابر اعظم 102 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ اوپننگ پر آئے شان مسعود بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ، کپتان اظہر علی صرف 36 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عابد علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میچز سینچری بنانے والے دنیا کے واحد مرد کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ عابد علی سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کی خاتون بلے باز ایڈن بلیکویل انجام دے چکی ہیں۔