Blackmailing technology company Apple cost citizens, got huge punishment

Technology-company-apple-black-mail

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو بلیک میل کرنا شہری کو منگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

نیویارک معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کو بلیک میل کرنے والے شخص کو 2 سال قید اور 300 گھنٹے بلامعاوضہ کام کرنے کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 22 سالہ شخص نے اعتراف کیا ہے. کہ اس نے کمپنی ایپلکو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔اس شخص نے دعویٰ یا تھا. کہ اس نے گوگل کے آئی کلاؤڈ کی سیکیورٹی کو توڑ دیا ہے. اور اس کے پاس آئی کلاؤڈ کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا موجود ہے۔

مزید:قرض لینے کے بعدپی ٹی آئی حکومت نے معیشت کے ساتھ کیا کیا؟آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان آگیا

 لندن سے تعلق رکھنے والے کیریم البیارک نامی اس شخص نے کمپنی ایپلکو دھمکی دی تھی .کہ اگر کمپنی ایپلنے اسے ایک لاکھ امرکی ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 54 لاکھ پاکستانی روپے) کے آئی ٹیونز گفٹ نہیں دیے تو وہ 31 کروڑ 90 لاکھ اکاؤنٹس کے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دے گا. تاہم جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا. کہ اس کی وجہ سے کمپنی ایپلکے سیکیورٹی نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔عدالت نے اس مشتبہ شخص کو 2 سال قید اور 300 گھنٹوں تک بلا معاوضہ کام کرنے کی سزا سنائی۔

اس مجرم نے مارچ 2017 میں کمپنی ایپلکی سیکیورٹی ٹیم کو ایک ای میل کی تھی. جس میں اس نے سیکیورٹی توڑنے اور ڈیٹا تک پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اس شخص نے

یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی تھی

.جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اس شخص نے 2 اکاؤنٹس کے سیکیورٹی لاک توڑ دیے تھے۔ا اگر ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو وہ آئی کلاؤڈ پر موجود صارفین کے ڈیٹا کو فروخت کردیں گے یا پھر اسے ختم کردیں گے.۔مجرم نے کہا تھا کہ اسے 75 ہزار امریکی ڈالر کی کرپٹو کرنسی چاہیے لیکن بعد میں اس نے مطالبہ بڑھاتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر تک پہنچادیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *