ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 2 ہزار128 کیسزاورمزید 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار32 اورمجموعی اموات کی تعداد 7160 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک کورونا سے متاثر3 لاکھ 23 ہزار824 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ملک میں کورونا کے 28 ہزار48 فعال کیسزہیں۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار511 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 660 ، پنجاب میں 1 لاکھ 10 ہزار 450، خیبرپختونخواہ 42 ہزار 370، اسلام آباد میں 24 ہزار 218 اوربلوچستان میں 16 ہزار 407، آزاد کشمیر5 ہزار 455 اورگلگت میں 4 ہزار452 تعداد ہوگئی۔