Amending the Army Act, the PPP made 3 suggestions

Amendment to the Army Act

اسلام آباد پیپلز پارٹی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر 3 تجاویز پیش کردیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حکومتی بل میں پاکستان پیپلز پارٹی نے تین ترامیم کی تجویز پیش کردی۔ پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کےلئے حکومتی تجاویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی ترامیم کی تجاویز پر حکومت نے غور کرنے کی حامی بھر لی۔پیپلز پارٹی نے قائمہ کمیٹی دفاع اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو تجاویز پیش کردی ہیں۔

Prime Minister Imran Khan called for important consultation meeting

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے تجویز دی ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حکومتی بل سے توسیع کا معاملہ عدالت میں چیلنج نہ کرنے کی شق ہٹائی جائے۔ پیپلز پارٹی نے تجویز دی ہے کہ پارلیمنٹ کو وجوہات بتانے کے بعد توسیع دی جاسکتی ہے لیکن دوبارہ تعیناتی نہیں کی جاسکتی۔ پیپلز پارٹیکی تیسری تجویز کے مطابق وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کی وجوہات دیناہوں گی۔

News :مزید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *