وہ محکمہ جس کے ملازمین کی تنخواہیں پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت نے بڑھوا دیں

اسلام آباد  پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے ذیلی ادارہ میں کم تنخواہ پانے والے 902ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، زرعی ترقیاتی بنک کے ذیلی ادارے کسان سپورٹ سروسز لمیٹڈ کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں ان کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا جائے جو کہ مختلف وجوہات کی بنا پر زیر التواءتھا ، ان میں سے ایک ملازم نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر اپنے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کیا جس پر حال ہی میں تعینات ہونے والے زرعی ترقیاتی بنک کے صدر تک جب یہ معاملہ پہنچا تو انہوں نے اس پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے معاملے کا نوٹس لیا اور کسان سپورٹ سروسز لمیٹڈ کے بورڈ کے اجلاس کے دوران ایم ڈی بریگیڈئر (ر) ظہیر الدین احمد کو ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافے کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *