سٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں پیسے دینے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے دیئے گئے ہیں، آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کے بعد رقم کی منظوری دی گئی تھی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کےلئے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *