دنیا خبرداررہے!بھارت نے پاکستان کیخلاف کارروائی کی کوشش کی تومنہ توڑ جواب دیں گے،عمران خان

اسلا م آباد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگربھارت نے پاکستان مخالف کوئی بھی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے سلسلہ وار پیغامات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی حکومت میں بھارت ہندووتوابالادستی کےساتھ ہندوراشٹراکی طرف بڑھ رہاہے،بھارت میں ہندووتوا،فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہامتنازع قانون کے خلاف بھارت کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں، بھارت میں احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے،انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے۔تاہم کشمیر میں کرفیواٹھانے کے بعد خونی فسادات کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا بھارتی آرمی چیف کے بیانات نے ہمارے خدشات میں اضافہ کردیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہابھارت میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کیلئے خطرات بڑھ رہے ہیں،

عالمی برادری کوبھارتی رویے سے متعلق خبر دار کررہے ہیں کہ بھارت نے داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کےخلاف کارروائی کی توبھرپورجواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *