بلاول کو بھی پلی بارگین کرنا پڑے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔ شیخ رشید بالآخر کھل کر بول پڑے، وجہ بھی بتادی

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول کو پلی بارگین کرنی ہوگی، پانچ کمپنیوں میں ان کا نام ہے اور مارچ میں نیب کو ایک بڑی رقم ملے گی، آرمی چیف کی ایکسٹینشن طے ہے تمام سیاسی جماعتیں اس پر ساتھ دیں گی۔

ہفتے کو کراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع طے ہے، تحریری فیصلہ پر حکومت اپنا کام شروع کرے گی اور تمام سیاسی جماعتیں اس پر ساتھ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کو ندامت ہوئی ہے، لوگوں نے وکلا کو لعنت و ملامت کی، اسپتالوں پر پڑھا لکھا طبقہ حملہ نہیں کرسکتا، پی آئی سی واقعے سے وکلا کا اپنا امیج تباہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت ہوگئی خوشی کی بات ہے، آصف زرداری جیل کاٹ سکتے ہیں مگر نواز شریف نہیں، یہ سیاستدان نہیں بلکہ یہ حادثوں کی پیداوار ہیں، بلاول کو پلی بارگین کرانی ہے کیوں کہ 5 بڑی کمپنیوں کے گھپلوں میں ان کا نام ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے دسمبر کے بعد بات کروں گا، کوئی مائنس فارمولا نہیں ہوگا، نواز شریف اور زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، اس سال بہت سارے لوگ نیو ایئر لندن میں منا رہے ہیں، الیکشن کمیشن پر اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *