آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں شہبازشریف 7 جنوری کوطلب

لاہوراحتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل اوررمضان شوگرملزریفرنسز میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے شہبازشریف کو 7 جنوری کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالتی حکم نامے میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کو آخری موقع دیاجاتا ہے، آئندہ حاضری یقینی بنائیں ،شہبازشریف آشیانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضرہیں،،شہبازشریف کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثرہورہی ہے،آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف سمیت 10 ملزمان پرفردجرم عائدہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *