Prime Minister Imran Khan will arrive in Karachi today for a one-day visit

Prime Minister Imran Khan will arrive in Karachi today for a one-day visit

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم کو سندھ کے امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی، جی ڈی اے کے وفد کی ملاقات بھی شیڈول ہے، پیر پگارا سے بھی ملاقات ہوگی۔ایم کیوایم سے ملاقات طے نہیں ہو سکی، وزیر اعظم ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقاتیں کریں گے، گورنر ہاؤس میں کام یاب نوجوان پروگرام کا افتتاح ہوگا، شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔سندھ میں بھی کام یاب جوان پروگرام کے تحت قرض کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج سندھ بھر سے منتخب نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کریں گے، اس سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

عمران خان کی آمد پر سندھ پولیس چیف کے تبادلے کا فیصلہ بھی متوقع ہے

اس عہدے کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی انعام غنی کے نام سامنے آئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم کے 4، پی ٹی آئی کے 14 ارکان قومی اسمبلی ہیں، وفاق ہر ایم این اے کو 15 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں دے گا، پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈ ملے گا۔ ایم کیو ایم کا ترقیاتی فنڈز کے ایم سی کے ذریعے خرچ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کو فنڈز نہ ملے تو ایم کیو ایم کی ناراضی ختم نہیں ہوگی، دوسری طرف پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے کے ایم سی کو براہ راست فنڈز دینے کی مخالفت کی ہے، اور ترقیاتی فنڈز گورنر کے ذریعے خرچ کرنے پر زور دیا ہے۔

Texas: Pakistani-American woman Rabia Calier becomes district court judge

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *