Not one of 56 Punjab companies will be left, everyone will go home: Chief Justice

None of the 56 Punjab companies will survive

اسلام آباد سپریم کورٹ میں ڈپٹی جنرل منیجر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی محمد حنیف کی نوکری پر بحالی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ پنجاب کی ان 56 کمپنیوں میں سے اب ایک کمپنی بھی نہیں بچے گی۔

Karachi, government car theft, street criminals made public

چیف جسٹس نے کہااب ان کمپنیوں میں کوئی نہیں رہے گا، یہ ساری کمپنیاں ختم ہو جائیں گی،ان کمپنیوں کے سب لوگ اب گھر جائیں گے ۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو دور ان سماعت درخواست گزار نے کہاکہ لاہور ٹرانسپورٹ پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ میں بطور ڈپٹی منیجر کام کر رہا تھا مجھے رول کے برخلاف نکال دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ جس عہدے پر کام کررہے تھے وہ عہدہ ہی ختم ہو گیا، درخواست گزار صرف مالی نقصانات کا تقاضہ کر سکتا ہے ۔ درخواست گزار محمد حنیف جذباتی ہوگئے اور کہا کہ نوکری کا صرف ایک سال رہ گیا ہے ، کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی چوری نہیں کی، آپ کو اللہ کا واسطہ ہے میری بیٹیاں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا عدالت میں جذباتی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں کوئی اور کام ڈھونڈ لیں۔ عدالت نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی ذیلی کمیٹی کو محمد حنیف کا کیس دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کر تے ہوئے ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کردی۔

News:مزید 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *